14 مئی 2017 - 17:35
کشمیر کے پٹن علاقے میں جشن میلاد حضرت امام مہدی کا انعقاد + تصویریں

پیروان ولایت جموں و کشمیر کے اہتمام سے بارہمولہ کے ہاگر پورہ پٹن علاقے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر// پیروان ولایت جموں و کشمیر کے اہتمام سے بارہمولہ کے ہاگر پورہ پٹن علاقے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وادی کے نامور شیعہ سنی علمائے دین شعرائے کرام نے بارگاہ اہلبیت میں نذرانہ عقیدت پیش کی تقریب میں تمام اسلامی مکاتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت پیروان ولایت کے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا شبیر احمد صوفی نے انجام دی وادی کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ جامعۃ القادریہ کے مدیر اور کاروان اسلامی جموں و کشمیر کے رکن مولا نا مفتی عبد القیوم نے بھی امام عصر  کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کئے اور دور حاضر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا بدقسمتی سے مسلمانوں کے صفوں میں ایسے شر پسند اور خود غرض عناصر پیدا ہوئے جو صیہونیت کی ترویج کے لئے مسلمانوں کے درمیان مسلکی اختلافات کو جنم دے رہے ہیں انہوں نے کہا ہمارا خدا ایک ہے ہمارا قرآن ایک ہے ہمارا رسول ایک ہے ہمارا دین ایک ہے جس کی لاج امام حسین نے آج سے چودہ سو برس قبل میدان کربلا میں اپنا جان ومال قربان کرکے رکھی انہوں نے کہا صیہونیوں نے دہشتگردوں کو وجود میں لاکر شیعہ سنی کے درمیان اختلاف اٹھانے کی زبردست کوشش کی  انہوں نے ایسے افراد کی شدید مذمت کی جو یزیدیت کے پیروکار بن کر مسلمانوں کا خون ناحق بہارہے ہیں انہوں نے کہا کشمیر میں شیعہ سنی مل کر ایک ایسا انقلاب برپا کریں جس کا درس آج سے اڑتیس سال قبل امام خمینی نے ہمیں دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر علی محمد نے کہا کہ صیہونیت فلسفہ مہدویت کو مسلمانوں کے زہنوں سے نکالنے کے لئے میڈیا کو خاطر میں لاکر زبردست کوششیں کررہے ہیں
صدارتی خطاب میں مولانا صوفی فلسفہ مہدویت پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے اتحاد بین المسلمین پر زور دے کر عالم اسلام میں ہورہے خون خرابہ پر تشویش کا اظہار کیا۔

رپورٹر: ساجد رسول

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲